فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہیومینٹیز گروپ میں پہلی پوزیشن 1018 نمبر حاصل کرکے اسلام آباد ماڈل کالج کی فائزہ یونس نے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن 991 نمبرز لے کر ایمان اور 989 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن دو طالبات مابین گل اور انسہ بی بی نے حاصل کی۔ پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن 1081 نمبرز لے کر طوبیٰ عبدالباسط نے حاصل کی۔ 1077 نمبرز لے کر مناہل راشد نے دوسری جبکہ 1076 نمبرز لے کر ایمان صفدر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ گروپ میں پہلی پوزیشن 1071 نمبرز لے کر ہدیٰ نور احمد نے حاصل کی۔ 1070 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن دو سٹوڈنٹس عبدالرحمان میمن اور امل کاشف کے نام رہی۔ 1068 نمبرز لے کر صائم احمد کی جانب سے تیسری پوزیشن حاصل کی گئی۔ سائنس جنرل گروپ میں اقراء محمود نے 1061 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ عائشہ حسین نے 1056 نمبرز لے کر دوسری اور رائو محمد حارث نے 1054 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔