آئی ایم ایف پروگرام کے باعث پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، وزیراعظم

آئی ایم ایف پروگرام کے باعث پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، وزیراعظم
سوات میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باعث پاکستان الحمدللہ ڈیفالٹ سے بچ گیا ہے، اللہ کرے یہ آئی ایم ایف کے ساتھ آخری پروگرام ہو اسکے بعد ہم ہمت کرکے پاکستان کو اپنے پیروں پہ دوبارہ کھڑا کریں. وزیراعظم محمدشہبازشریف کا کہنا تھا کہ بہت کٹھن مرحلہ ہے.دوست برادر ممالک اس موقع پر مدد فراہم کررہے ہیں.ترکی ایران اور یو اے ای کے صدور نے مجھے کہا کہ ہم پاکستان کی ہرطرح سے خدمت کیلیے حاضر ہیں. ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کیلیے 15 ارب روپے گرانٹ کا اعلان کیا ہم نے بلوچستان کیلیے 10 روپے گرانٹ کا اعلان کیا کے پی میں بھی بہت نقصان ہوا ہے آج میں کے پی کیلیے بھی 10 ارب روپے گرانٹ کا اعلان کرتا ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے 28 ارب روپے مہیا کیے ہیں جو NDMA اور BISP کے ذریعے ہر متاثرہ خاندان کو 25 ہزار روپیہ فراہم کیا جارہا ہے ، سندھ بلوچستان میں یہ کام جاری ہے اب کے پی میں بھی شروع کیا جارہا ہے، جنوبی پنجاب کے متاثرین کو بھی 25 ہزار روپے فی خاندان دیئے جارہے ہیں. شہباز شریف نے کہا حکومت پاکستان صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر اور افواج پاکستان دن رات عوام کی بحالی کی کوششیں کررہے ہیں.انشاءاللہ کل شام تک باقی پھنسے ہوئے سیاحوں کو بھی نکال لیا جائے گا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔