ویب ڈیسک: غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے والوں کے 20 ہزار کے قریب پاسپورٹ بلاک کردیے گئے ہیں۔
ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے مطابق غیرقانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جانے والے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفتان بارڈر سے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے پر ایرانی حکام نے 20 ہزار کے قریب پاکستانی ڈی پورٹ کیے۔
وزارت داخلہ نے غیرقانونی طور پر بارڈر کراس کرنے والے شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔