پنجاب میں دھند کا راج، حدنگاہ انتہائی  کم، موٹرویزبند،فلائٹ شیڈول متاثر

پنجاب میں دھند کا راج، حدنگاہ انتہائی  کم، موٹرویزبند،فلائٹ شیڈول متاثر
کیپشن: پنجاب میں دھند کا راج، حدنگاہ انتہائی  کم، موٹرویزبند،فلائٹ شیڈول متاثر

ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہو گیا، رن وے کے اطراف میں حد نگاہ 150 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

دھند کی وجہ سے جدہ سے آنے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 738 کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی اور طیارے کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔

شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو متعدد مقامات سے بند کر دیا گیا، موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک ٹریفک کیلئے بند ہے جبکہ موٹر وے ایم 3 لاہور سے عبدالحکیم تک بھی بند کر دی گئی ہے۔

موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک ٹریفک کیلئے بند ہے، موٹر وے ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی تک بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر بھی ٹریفک کی نو انٹری ہے۔

شدید دھند کی وجہ سے شہروں کے اندر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے اور ٹریفک پولیس نے عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ ڈرائیورز کو فوگس لائٹس کے استعمال کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ 

Watch Live Public News