تاریخ میں پہلی بار اولمپکس کھیل، بئیر کمپنی سپانسر کرےگی

تاریخ میں پہلی بار اولمپکس کھیل، بئیر کمپنی سپانسر کرےگی
کیپشن: تاریخ میں پہلی بار اولمپکس کھیل، بئیر کمپنی سپانسر کرےگی

ویب ڈیسک:تاریخ میں پہلی بار اولمپکس کھیلوں کو بئیر کمپنی کی سپانسر شپ دیدی گئی ۔
 رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے لندن کے ایک بار میں   کھیلوں کے عالمی مقابلے اولمپکس کو بئیر ساز ادارے AB InBev کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے
ڈیل  کے دوران  حاضرین نے مسکراہٹوں کے تبادلے اور بیئر کی بوتلوں کو ایک دوسرے سے ٹکرا کر معاہدے کا خیر مقدم کیا ۔


 آئی او سی کے صدر تھامس باخ  کا کہنا ہے "یہ شراکت داری، ہمارے نقطہ نظر سے، ایک بہترین  جوڑی ہے۔ انہوں نے "کھیل کی خوشی اور زندگی کی خوشی" منانے کے بارے میں بات کی۔
دوسری طرف AB InBev  کا موقف ہے کہ سپانسرشپ ڈیل شراب سے پاک بیئر،  یعنی ’’کورونا سیرو’’ کر رہی ہے۔ اس معاہدے کے تحت  پیرس، میلان کورٹینا ڈی امپیزو اور لاس اینجلس میں اگلے تین اولمپکس اور پیرا اولمپکس کو یہ بئیر کمپنی ہی سپانسر کرے گی۔

اولمپکس 2024 پیرس فرانس میں ہوں گی جبکہ 2026 کے اولمپکس میلان،اٹلی میں منعقد کیے جائیں گے، اب معاہدے کے مطابق 2028 تک بیئر کمپنی سپانسر کرے گی۔
 یادرہے اولمپکس 2028 میں امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں ہورہے ہیں اس سے قبل 1984 میں بھی سان فرانسسکو اولمپکس کھیلوں کی میزبانی کرچکا ہے ۔
 تاہم ہر کوئی اس ڈیل سے خوش نہیں شہری فلاحی اداروں کا کہنا ہے کہ ایک شراب ساز کمپنی اور اولمپکس کا کوئی جوڑ نہیں ۔
الکحل چینج یوکے کے ڈائریکٹر اینڈریو میسل نے کہا کہ الکحل اور اولمپکس یقینی طور پر ایک عجیب جوڑی ہے، اس لیے کہ اس ٹاپ لیول پر مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑی اسٹیمنا برقراررکھنے کے لئے اکثر شراب نہیں پیتے ہیں۔

یاد

Watch Live Public News