لاہور(پبلک نیوز) قومی کرکٹر اعظم خان نیٹ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے ہیں. اعظم خان نے سر پر ہیلمٹ پہن رکھا تھا. نیٹ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے کے بعد اعظم خان کو سی ٹی اسکین کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر ریاض احمد کرکٹر اعظم خان کے ہمراہ موجود ہیں، ٹیم ڈاکٹر نوجوان بیٹسمین کے سی ٹی اسکین کا جائزہ لینے کے بعد اپ ڈیٹ فراہم کریں گے. ویسٹ انڈیز کیخلاف چوتھے ٹی 20 مقابلے میں اعظم خان کی دستیابی کے بارے میں فیصلہ سوموار کو انکی انجری کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان4 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور چوتھا میچ یکم اور 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔