'مفتاح‌اسماعیل بھائی بجلی کے بل پر ٹیکس واپس لیں'

'مفتاح‌اسماعیل بھائی بجلی کے بل پر ٹیکس واپس لیں'
لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے بجلی کے بل پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'مفتاح بھائی بجلی کے بِل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر بھائی پریشان ہیں اور شکوہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے آپ کوئی حل نکالیں گے۔ وزیر خزانہ نےمریم نواز کو ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا وزیراعظم شہباز شریف نے چھوٹے تاجروں کے ٹیکس سے متعلق مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے،کل تاجروں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا150 یونٹس سے کم کے بل والی دکانوں کو اس ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا جائے گا ،دکانوں کو کوئی ٹیکس نوٹس جاری نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ایف بی آر افسران ان کی دکانوں پر جائیں گے۔ خیال رہے کہ ملک بھر کے تاجر بجلی کے بلوں میں فکسڈ ٹیکس وصولی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں‌، تاجروں نے بجلی کے بل نہ جمع کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔