پیرس اولمپکس : شرکا اور سیاحوں پر چوہوں نے ہلہ بول دیا

paris olympics mouse attack
کیپشن: paris olympics mouse attack
سورس: google

ویب ڈیسک : پیرس اولمپکس کے شرکا پر بلی کے سائز کے آدم خور چوہوں نے دھاوا بول دیا ، بارش کے بعد سڑکوں ریستوران، ہوٹلز، مارکیٹ ہرجگہ چوہے ہی چوہے ، کھلاڑی ہوٹل کے کمروں تک محدود ہوکر رہ گئے۔

  اولمپکس کمیٹی  پرچوہوں کی فوج ظفرموج  پر قابو نہ پاسکنے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ پیرس میں 48 گھنٹوں کے اندر ہونے والی شدید بارش نے اولمپکس کے آغاز کے ساتھ ہی چوہوں کا ایک نیا سیلاب پیدا کردیا۔

چوہوں کی بڑھتی تعداد نے پیرس 2024 کے اولمپک گیمز کو ایک حقیقی خطرے سے دوچار کردیا ہے۔  کئی لوگوں پر جن میں اسپورٹس جرنلسٹ اور سیاح شامل ہیں پر چوہوں  کے حملوں کی اطلاعات ملی ہیں 

برطانوی اخبار "ڈیلی سٹار" نے اطلاع دی ہے کہ فرانس کے دارالحکومت میں 48 گھنٹوں کے اندر ہونے والی شدید بارش 2 انچ 1 سینٹی میٹر کی سطح تک پہنچ گئی، جس کی وجہ سے تقریباً 60 لاکھ "بلی کے سائز کے بڑے" چوہے نکل آئے۔ 

انہوں نے چوہوں کو نہ صرف ریستوران اور بارز میں گھستے ہوئے دیکھا خوف زدہ شائقین جو پوری دنیا سے کھیلوں کے ایونٹ میں شرکت کے لیے آئے تھے چوہوں سے ہونےوالے صحت کے خطرات کی وجہ سےپہلے ہی کھیلوں کے مقابلوں کو متاثر کر رہے تھے۔

 یادرہے چوہوں کے پیشاب میں پائے جانے والے بیکٹیریا لیپٹوسپائروسس کا سبب بن سکتے ہیں جو فلو جیسی علامات اور جگر اور گردے کو نقصان پہنچاتا ہے۔

اس سلسلے میں منتظمین نے  کو  ٹرائیتھلون مقابلے (تیراکی، سائیکلنگ، دوڑ) منسوخ کر دیے۔

آرگنائزنگ کمیٹی کی کوشش ہے کہ اولمپک مقامات پر صفائی ستھرائی کے گہرے آپریشن کر کے کیڑے مکوڑوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے والے کھانے اور کوڑے کو ہٹایا جا سکے اور سیوریج کے باہر نکلنے والے راستوں کو بھی صاف کر دیا گیا ہے۔

پیرس کی ڈپٹی میئر این کلیئر باکس جو صحت عامہ کی ذمہ دار ہیں نے کہا کہ وہ چوہوں کو ختم نہیں کرنا چاہتیں، بلکہ انہیں زیر زمین رکھنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہےگٹرلائنوں کو برقرار رکھنے میں مفید ہیں"۔

چوہے روشنی کے شہر پیرس کی سجاوٹ کا حصہ بن چکے ہیں جہاں سالانہ 44 ملین زائرین آتے ہیں۔ یہ چوہے پیرس کی سڑکوں پر بھی یلغار کر چکے ہیں اور رہائشیوں اور آنے والوں کا یکساں مقابلہ کر رہے ہیں۔

فرانسیسی دارالحکومت میں لاکھوں چوہوں کےبلوں سے نمٹنے کے لیے مقامی حکام برسوں سے کوشش کر رہے ہیں مگر انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

Watch Live Public News