’’حکومت کو وینٹی لیٹر سے اتارنے کا وقت آگیا‘‘

’’حکومت کو وینٹی لیٹر سے اتارنے کا وقت آگیا‘‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنمااحسن اقبال نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے کہوں گا کہ وہ سیاست سے دور ہوجائیںملک کو اس بحران سے نکلنے کا موقع دیا جائےاس حکومت کو وینٹی لیٹر سےاتارنے کا وقت آگیا ہےہم نے پاکستان کی ریاست کو بچانا ہےسب لوگ اپنا اپنا کام کریں، جنرل سیکورٹی اور سرحدوں کو دیکھیں ججز جوڈیشل معاملات کو دیکھیں سیاستدانوں کو ملک چلانے دیںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آپ اوپن اینڈڈ منصوبے شروع کرتے ہیں تو انکا حشر نیلم جہلم جیسا ہوتا ہےآئندہ جو حکومت الیکشن جیتے گی تو وہ اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دے گیایسی معیشت کیساتھ کوئی بھی حکومت نہیں چل سکے گی ٗ3 سال کے بعد بھی ہم وہیں کھڑے ہیں جہاں مسلم لیگ ن چھوڑ کرگئی تھیانہوں نے کہا کہ سی پیک کو نقصان پہنچانے والی حکومت بٹھائی گئی سیاسی عدم استحکام پیدا کرکے پاکستان کا نقصان کردیا گیا ہےسی پیک سے جڑی ترقی کو ریزہ ریزہ کردیا ٗاس کا جواب کون دے گا؟ احسن اقبال نے کہا کہ3 سالوں میں صرف سی پیک اتھارٹی بنانے کی کامیابی ہوئی ہےوقت تھا کہ 29 ارب ڈالر پر مزید سرمایہ کاری آتی3 سالوں میں یہ ایک بھی اکانومک زون قائم نہیں کرسکےایٹمی صلاحیت اور اپنے عوام کے کرونا سے دفاع میں صلاحیت افغانستان سے بھی کم شرح ہےپاکستان میں بھی جتنی ویکسینیشن ہورہی ہے وہ برادر چین کی بدولت ہےیہ چین کی پاکستان دوستی ہ جس سے لوگ ویکیسنیشن کروا رہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اب تک ایک ڈالر کی ویکسین کی خردیدای نہیں کی ہےمن پسند لوگوں کو کرونا ویکسین درآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہےاگر حکومت عوام کو یہ سہولت بھی نہیں دے سکتا تو اسے ٹیکس لینے کا بھئ حق نہیں ہےحکومت پاکستان کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہےعمران خان قرضہ قرضہ کرتا ہے ہم نے قرضہ لیا تو میگا منصوبے تعمیر کئےہمارے قرضوں کی گواہی پاکستان میں تعمیر ہونے والے چپے چپے پر قائم منصوبے ہیں

Watch Live Public News