چھانگا مانگا جنگل میں آگ لگ گئی

چھانگا مانگا جنگل میں آگ لگ گئی

چھانگا مانگا (پبلک نیوز) پاکستان کے بڑے اور اہم ترین جنگل چھانگا مانگا کے بڑے حصے کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا جنگل انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث جنگل کے مختلف حصوں میں آگ لگنا معمول بن گیا ہے۔ شدت تیز ہونے کی وجہ سے آگ نے سیکڑوں درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ہوا تیز ہونے کے باعث آگ مزید پھیل سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال جنگل میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے کوئی فائر بریگیڈ نہیں پہنچ سکی۔ ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈز کو طلب کر لیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔