وفاقی سول حساس ادارے کی کارروائی، تین افغان باشندے گرفتار

وفاقی سول حساس ادارے کی کارروائی، تین افغان باشندے گرفتار

سکردو (پبلک نیوز) وفاقی سول حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے تین افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی سول ادارے کی جانب سے کارروائی میں گرفتار ہونے والے تینوں افغان باشندے شگر میں غیر قانونی طور پر مائننگ کا کام کر رہے تھے۔ افغان باشندے ٹورسٹ ویزہ پر آنے کے بعد شگر میں غیر قانونی طور پر کام کررہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کی محمد عزیر، محمد الیاس اور محمد عمر کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔