ویب ڈیسک: وزیر اعظم عمران خان کی شخصیت دہائیوں سے لوگوں کے لیے دلچسپ کا سبب بنی ہوئی ہے۔ جس میں پہلے ان کا خاندانی پس منظر، پھر ان کا کرکٹ کیرئیر اور اب ان کی سیاسی جدو جہد۔ لوگوں ان کی شخصیت کے نئے سے نئے پہلے کے بارے میں جاننے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔
سماجی رابطوں کی فوٹو شیئر ایپ انسٹاگرام پر وزیر اعظم عمران کے آفیشل اکاؤنٹ پر ان کی ایک ایسی تصویر شیئر کی گئی جس میں عمران خان کو پہچاننا نہ ممکن ہے۔ تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ اپنے والد اور بہن کے ساتھ جب غالباً میں دو سال کا تھا۔
View this post on Instagram
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم کے والد اکرام اللہ خان نیازی موجود ہیں جنھوں نے عمران خان کو اٹھا رکھا ہے اور ساتھ ان کی بڑی ہمشیرہ بھی کھڑٰی ہوئی ہیں۔