تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج شام 4 بجے شروع ہوگا۔ خیال رہے کہ متحدہ اپوزیش کی جانب سے اٹھائیس مارچ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔ اس لئے آج ہونے والے اجلاس میں اس پر بحث کا آغاز کیا جائے گا جبکہ ووٹنگ کیلئے پریشر ڈالے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز کریں گے۔ تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، وہ اب وزارت عظمیٰ کے عہدے پر نہیں رہ سکتے۔ تحریک عدم اعتماد پر نمبر گیم کی بات کی جائے تو متحدہ اپوزیشن کو عددی نمبر سے بھی زیادہ تعداد حاصل ہو گئی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ، بلوچستان عوامی پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی حکومت کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔