ایشیائی ممالک میں محاذ آرائی والی کیفیت کو نہ دہرایا جائے

ایشیائی ممالک میں محاذ آرائی والی کیفیت کو نہ دہرایا جائے
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایشیائی ممالک میں محاذ آرائی والی کیفیت کو نہ دہرایا جائے، گریٹ پاور گیم میں خطے کے چھوٹے ممالک نشانہ نہیں بننے چاہیئں۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چین میں ملاقات ہوئی ہے، چینی وزارت خارجہ نے خطے میں روس اور یوکرین جنگ کے تناظر میں بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گریٹ پاور گیم میں خطے کے چھوٹے ممالک نشانہ نہیں بننے چاہیئں۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ ہم سرد جنگ کے دور کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھنے نہیں دیں گے۔ایشیائی ممالک میں محاذ آرائی والی کیفیت کو نہ دہرایا جائے، چھوٹے اور درمیانے ممالک کو سرد جنگ کا ہتھیار نہ بنایا جائے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا تھا کہ خطے میں ایک بار پھر کیمپوں والی محاذ آرائی کی اجازت نہیں دے جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔