کسی صورت اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا

کسی صورت اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا کہ اتوار کو ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا ، اتوار کو عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے۔ کسی صورت اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اتوار کو ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا ، اتوار کو عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے، مجھے کہا گیا استعفیٰ دے دیں، میں آخری گیند تک کھیلوں گا، چاہتاہوں کہ پوری قوم دیکھے کون اپنے ضمیر کا سودا کرتا ہے، اگر آپ کا ضمیر جاگا تھا تو آپ کو استعفیٰ دینا چاہیے تھا، چوری کے پیسے سے لوگوں کو خریدا جارہا ہے، کچھ بھی نظریاتی نہیں ہورہا ہے، یہ صرف اور صرف ضمیر کا سودا ہورہا ہے۔ وزیر اعظم نے خطاب میں‌کہا کہ مجھے ابھی بھی اپنے لوگوں سے امید ہے، ان سے کہتا ہوں لوگوں نے کبھی آپ کو بھولنا نہیں، آپ پر ہمیشہ کیلئے مہر لگ جائیگی، کوئی آپ کو معاف نہیں کریگا، یہ لوگ موجودہ دور کے میر صادق اور میر جعفر ہیں، یہ آپ وہ کرنے جا رہے ہیں جس پر آنے والی نسلیں بھی معاف نہیں کریں گی، کوئی خوش فہمی میں نہ رہے کہ عمران خان چپ کر کے بیٹھ جائیگا، میں وہ آدمی نہیں جسے پرچی پر پارٹی کی چیئرمین شپ ملی ہو، میں کسی صورت اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔