ایل پی جی کی قیمت میں 49 روپے فی کلو کمی کر دی گئی

ایل پی جی کی قیمت میں 49 روپے فی کلو کمی کر دی گئی
اوگرا نے اپریل کے مہینے کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 576روپے کمی ہو گئی کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 2214روپے کمی کردی گئی۔جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 229روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے، گھریلو سلنڈر2702روپے اورکمرشل سلنڈر10397روپے میں فروخت ہوگا۔ عرفان کھوکھر نے کہا کہ ہمارے فارمولے پر عمل کیا جائے تو قیمت میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔ اوگرا اتھارٹی کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام چیف سیکرٹری کو لیٹر جاری کر دیے گئے۔ بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ایل پی جی انڈسٹری کیساتھ ایل این جی کی طرح برتاؤ کیا جائے تو گھر گھرمیں سوئی گیس سے سستی ایل پی جی فراہم کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔