سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے ارکان اسمبلی کے بارے میں ریمارکس کی وضاحت جاری کردی

سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے ارکان اسمبلی کے بارے میں ریمارکس کی وضاحت جاری کردی
اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس کے ارکان اسمبلی کے بارے میں ریمارکس کی وضاحت جاری کردی گئی۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس کے کچھ ریمارکس میڈیا پر درست انداز میں رپورٹ نہیں ہوئے، چیف جسٹس نے کہا آئین ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ آئین اس قوم اور معاشرے کیلئے لازمی ہے جو وفاق کو جوڑے رکھتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئین جمہوریت کو زندہ رکھتا ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا تھاکہ آپ پارلیمنٹ جائیں تو آپ کو خطاب کرتے ایسے لوگ ملتےہیں جو کل تک قید تھے، غدار قرار دیے گئے تھے، اب وہ لوگ وہاں بات کررہے ہیں اور ان کو عزت دی جارہی ہے کیونکہ وہ عوام کے نمائندے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔