عیدالفطر پر تمام سرکاری ملازمین کیلئے الاؤنس کا اعلان! حقیقت کیا نکلی؟

عیدالفطر پر تمام سرکاری ملازمین کیلئے الاونس کا اعلان! حقیقت کیا نکلی؟
کیپشن: Announcement of allowance for all government employees on Eid-ul-Fitr! What was the truth?

ویب ڈیسک: ایک سرکاری میمورینڈم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر تمام ملازمین کو الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ میمورینڈم جعلی ہے۔ 

ترجمان وزارتِ خزانہ کے مطابق ایسا کوئی بھی نوٹیفکیشن یا میمورینڈم حکومت کی طرف سے جاری نہیں کیا گیا ہے۔

فیک میمورینڈم میں کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے 22 تک تمام سرکاری ملازمین کو عیدالفطر پر اُن کی بنیادی تنخواہ کے 15 فیصد کے مساوی الاؤنس دیا جائے گا۔

یہ بھی کہا گیا تھا کہ الاؤنس وفاقی سیکریٹریٹ کے تحت تمام محکموں اورڈویژنز کے ملازمین کو دیا جائے گا۔

جعلی میمورینڈم پر تاریخِ اجرا 29 مارچ درج ہے اور سیریل نمبر کے طور پر F.No.14(10R-3/2021-324 درج ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ الاؤنس ہر محکمہ اپنے بجٹ میں سے ادا کرے گا۔ اس جعلی میمورینڈم پر فوزیہ حسین کے دستخط ثبت ہیں۔

Watch Live Public News