’’پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم چھوڑ دی ہے‘‘

’’پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم چھوڑ دی ہے‘‘

لاہور(پبلک نیوز) سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب عدالت میں تیسرا سال ہے، سوال کیا گیا کہ کیا ملک میں عدلیہ ہے؟ملک میں نا مقننہ آزاد ہے نا عدلیہ آزاد اور نا میڈیا آزاد ہے۔

انہوں نے کہا ملک جھوٹ بول کر ترقی نہیں کرتے، وزیر اعظم کو ملک کے حالات ہی نہیں معلوم، درباریوں کا کام ہوتا ہے جھوٹ بولنا، درباریوں نے بتایا کہ جی ڈی پی اچھی ہو رہی ہے، اگر معاشی حالات بہتر ہوتے تو مہنگائی کا یہ حال نا ہوتا۔ وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ مشیروں سے پوچھیں پہلے جی ڈی پی اور فی کس آمدن کیا تھی اور اب کیا ہے؟

شاہد خاقان نے کہا ملک آئین اور قانون کی بالادستی سے چلتا ہے، آج ڈاکے مارنے والے جہازوں میں گھوم رہے ہیں اور ہم پانچ برسوں سے مقدمات دیکھ رہے ہیں، ہمیں مقدمات سے فرق نہیں پڑتا لیکن کیا اس سے ملکی حالات بہتر ہوئے؟کیا ہماری خارجہ پالیسی اور معاشی پالیسی آزاد ہے؟پاکستان میں فی کس آمدنی بیس فیصد کم ہو چکی ہے، پی ڈی ایم میں آٹھ جماعتیں ہیں وہ اپنا کام کر رہے ہیں، پی ڈی ایم کے دروازے تمام جماعتوں کے لئے کھلے ہیں، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا معاملہ ختم ہو چکا ہے۔ پیپلز پارٹی اور اے این پی نے پی ڈی ایم چھوڑ دی ہے۔ انہوں نے اپنا راستہ طے کرلیا ہے، انکو وہ مبارک ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔