ہالی ووڈ فلم ’ٹارزن‘ کے ہیرو طیارہ حادثہ میں ہلاک

ہالی ووڈ فلم ’ٹارزن‘ کے ہیرو طیارہ حادثہ میں ہلاک

ٹینیسی(ویب ڈیسک) ‘ ٹارزن’ فلم کے اداکار ولیم جوزف لورا 7 افراد سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تفتیش کاروں نے اتوار کے روز ٹینیسی جھیل میں ایک چھوٹے سے جیٹ طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے سات افراد کی لاشوں کی تلاش جاری رکھی ، جس میں ایک اداکار بھی شامل تھے، جنہوں نے 1990 کی دہائی کی ٹیلی ویژن سیریز میں ٹارزن کا کردار ادا کیا تھا۔

ریسکیو حکام نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ سمیرنا کے قریب پرسی پریسٹ جھیل پر ان افراد کی لاشوں کی تلاش کی جارہی ہیں۔  متاثرین کی شناخت برانڈن ہننا ، گون ایس لارا ، ولیم جے لارا ، ڈیوڈ ایل مارٹن ، جینیفر جے مارٹن ، جیسکا والٹرز اور جوناتھن والٹرز ، تمام برینٹ ووڈ ، ٹینیسی کے نام سے ہوئی ہے۔ لواحقین کو مطلع کرنے کے بعد ہلاک ہونے والوں کے نام جاری کردیئے گئے ہیں۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ سیسنا سی 501 طیارہ قریب سمرنا رودر فورڈ کاؤنٹی ایئرپورٹ سے پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ جا رہا تھا کہ اسے حادثہ پیش آیا۔ واضح رہے کہ ٹارزن فلم سے مشہور ہونے والے ولیم جوزف نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ماڈل کے طور پر کیا جس کے بعد 1989 میں فلم ’ ٹارزن ان منہٹان‘ میں کام کیا اور اس کے بعد 1996 سے 1997 کے درمیان ولیم جوزف نے ’ ٹارزن؛ دا اپیک ایڈونچر‘ سیریز کی جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔