نئی دہلی(ویب ڈیسک) عرفان پٹھان کی اہلیہ صفا بیگ نے آخر کار چہرے کی مبہم تصویر لگانے کے تنازعہ پر خاموشی توڑ دی۔
سابق ہندوستانی کرکٹر عرفان پٹھان سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر کافی متحرک ہیں اور ان کی بہت بڑی فین فالوونگ بھی ہے لیکن حال ہی میں انھیں ایک ایسی تصویر کی وجہ سے ناقدین کا غصہ برداشت کرنا پڑا جس میں ان کی اہلیہ کا چہرہ دھندلا ہوا تھا۔
متعلقہ تصویر میں عرفان پٹھان اپنے بیٹے عمران کو ساتھ کندھوں پر بیٹھائے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ صفا ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔ چونکہ تصویر میں صفا بیگ کا چہرہ دھندلا ہوا ہے، جلد ہی آن لائن صارفین سابقہ آل راؤنڈر کو ایک جابر کے طور پر پیش کرنے لگے اورتنقید کرنے لگے کہ وہ اپنی اہلیہ کو مرضی کی زندگی نہیں گزارنے دے رہے۔
کچھ عرصے کے بعد عرفان پٹھان نے ایک ٹویٹ کرکے معاملے کو واضح کرنے کی کوشش کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے شوہر ہیں مالک نہیں ہیں تاہم اس ٹوئٹ کی وجہ سے صارفین کا غصہ نہیں تھما تھا۔
اب 28 سال کی صفا بیگ جو پہلے ماڈلنگ کرتی تھیں نےاس معاملے پر کھل کر بات کی ہے، ایک بھارتی روزنامہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی تصویر دھندلی کرنا ان کا اپنا انتخاب تھا اور ان کے شوہر عرفان پٹھان کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
صفا بیگ کے مطابق انہوں نے اپنے بیٹے کے لئے انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا اور وہ وہاں پوسٹ کرتی رہتی تھیں، تاکہ جب ان کا بیٹا بڑا ہو تو وہ اپنی پوسٹوں کو دیکھ کر ایک بار پھر پرانی یادوں کو زندہ کرسکے۔ انہوں نے بتایا کہ تصویر کے لئے چہرے کو دھندلا کرنا ان کی اپنی پسند تھی اور اس کے لئے عرفان کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جانا چاہئے۔ صفا کے مطابق ، انہیں اندازہ نہیں تھا کہ خاندانی تصویر پوسٹ کرنے سے ایسا تنازع پیدا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک نجی نوعیت کی شخصیت ہیں اورانہیں توجہ کا مرکز بننا پسند نہیں۔This picture is posted by my queen from my son’s account. We are getting lot of hate.Let me post this here as well.She blurred this pic by her choice. And Yes,I’m her mate not her master;). #herlifeherchoice pic.twitter.com/Xy6CB2kKWA
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) May 25, 2021