واپڈا کے گرین بانڈز میں سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی

واپڈا کے گرین بانڈز میں سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی

لاہور(پبلک نیوز) ذرائع کا کہنا ہے کہ واپڈا کے 50 کروڑ ڈالر مالیت کے گرین بانڈز کیلئے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کی آفر ہوئی ہے۔

واپڈا کے گرین بانڈز پن بجلی کے منصوبوں کیلئے استعمال میں لائے جائیں گے،واپڈا نے 10 سالہ مدت کے بانڈز کیلئے 7.5 فیصد منافع آفر کیا تھا،ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک سرکاری کمپنی عالمی بانڈ مارکیٹ میں گئی، واپڈا کے بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی مزید سرمایہ کاری حاصل کرنے کیلئے خوش آئند ہے۔

واپڈا گرین بانڈز میں پن بجلی گھروں کی تعمیر کیلئے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گرین یورو بانڈ کے لیے واپڈا اور چیئرمین واپڈا کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا تھا کہ عالمی فنانس مارکیٹ میں گرین یورو بانڈ کی غیرمعمولی پذیرائی سے پاکستان میں بڑے منصوبوں کی فنانسنگ کے لئے نئی راہیں کھل گئی ہیں کیونکہ اس کی مدد سے 500 ملین ڈالر کی ضرورت کے مقابلے میں تین ارب ڈالر کے لگ بھگ آفرز آئی ہیں۔

گرین یورو بانڈز:

گرین یورو (انڈس بانڈ) واپڈا کی جانب سے لندن اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے جاری کیا گیا ہے۔ گرین یورو (انڈس بانڈ) دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی فنانسنگ کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ گرین یورو بانڈ ریاستی ضمانت کے بجائے واپڈا کی مستحکم مالی پوزیشن کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔