اوکاڑہ ( پبلک نیوز) بنگلہ گوگیرہ کی نواحی بستی طارق آباد میں شدید آندھی اور طوفانی بارش کی وجہ سے چھت گر گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
ریسکیو ذرائع جاں بحق اور زخمیوں میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیمیں کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ملبے تلے نکالے گئے زخمیوں اور نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ملبے تلے دبنے والے باقی افراد کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب گوجرانوالہ میں نہر اپر چناب میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے۔ ایک نوجوان واپڈا ٹاؤن جبکہ دوسرا رتہ جھال کے قریب نہر میں ڈوبا۔ دونوں نوجوانوں کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کی ٹیموں کا آپریشن جاری ہے۔