گوجرنوالہ: موٹر سائیکل چوری کا شبہ، شہری ہجوم کے تشدد سے قتل

گوجرنوالہ: موٹر سائیکل چوری کا شبہ، شہری ہجوم کے تشدد سے قتل
پنجاب پولیس آفیشل کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ گوجرانولہ میں ہجوم نے اشرف نامی شخص کو موٹر سائیکل چوری کے شبہ میں تشدد کر کے قتل کردیا۔ پنجاب پولیس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے جانے والے پیغام میں کہا کہ سی پی او گوجرانولہ نے تشدد میں ملوث 3 نامزد ملزمان سمیت 14 افراد کو گرفتارکر لیا۔ کسی بھی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، تشدد کرنے والے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔