وزیراعظم تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

وزیراعظم تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے
وزیراعظم شہبازشریف ترکی کے تین روزہ سرکاری دورے پر انقرہ پہنچ گئے ہیں۔ہوائی اڈے پرترک وزیردفاع ہلوسی آقار اور اعلیِ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چاق و چوبند دستے نے وزیر اعظم پاکستان کو سلامی دی۔اس وفد میں شہباز شریف کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود ہیں۔ ۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ترکی میں وزیراعظم کے وفد میں شامل ہوجائیں گے۔دورے کے دوران وزیراعظم صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ علیحدگی میں ملاقات کریںگے جس کے بعد وفد کی سطح پر مذاکرات ہوںگے۔وزیراعظم پاکستان ترکی بزنس کونسل فورم میں شرکت کریں گے جہاں وہ ترکی کے نمایاں کاروباری افراد اور مختلف شعبوں میں ممکنہ سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم پاکستان میں ممکنہ سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اجاگر کرینگے اور ترک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی حوصلہ افزائی کرینگے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔