آٹو سیکٹر مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کرکے ملکی ترقی میں کردار ادا کرے،شہباز شریف

آٹو سیکٹر مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کرکے ملکی ترقی میں کردار ادا کرے،شہباز شریف
کیپشن: The auto sector should play a role in the development of the country by producing vehicles at the local level, Shahbaz Sharif

ویب ڈیسک: وزیرِاعظم شہباز شریف سے آٹو اور آٹو پارٹس مینیوفیکچررز کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ وفد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹویوٹا پاکستان علی جمالی، آٹو پارٹس صنعت کے نمائندے عامر اللہ والا شامل تھے۔ وفد نے حکومت کی کاروبار و سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفد نے وزیرِاعظم کو آٹو سیکٹر کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹو سیکٹر پاکستان میں مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری کرے۔ آٹوسیکٹر اپنی مصنوعات کا ایک خاطر خواہ حصہ برآمد کرے اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ آٹو سیکٹر ڈیلیشن کی پالیسی پر عملدرآمد کرے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی آٹو پارٹس کی صنعت عالمی ویلیو چین کا حصہ بنے۔ حکومت ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیرِ صنعت رانا تنویر حسین، وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل، چئیرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام شریک تھے۔

Watch Live Public News