ویب ڈیسک: کشمیری عرصہ دراز سے بھارت کے ظلم و ستم کا شکار رہے ہیں جسکی متعدد مثالیں موجود ہیں۔ حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑا میں کشمیری پولیس پر بھارتی فوج نے بدترین تشدد کیا۔
ذرائع کے مطابق حملے کے دوران پانچ کشمیری پولیس اہلکاروں سمیت ایک پولیس آفیسر زخمی ہوا۔ بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور دیگر فوجیوں پر کپواڑہ پولیس اسٹیشن پر پرتشدد حملے پر تاحال کوئی بھی پیشرفت نہ ہوسکی۔
بھارتی فوج نے پولیس اسٹیشن کپواڑہ میں موجود عملے اور افسران پر غیر قانونی طور پر رائفل، لاتوں اور لاٹھیوں سے شدید حملہ کیا۔ اس سارے واقعے پر بھارت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں آیا۔
بھارتی دفاعی ترجمان نے معاملے کو رفع دفع کرتے ہوئے کہا کہ آپریشنل معاملے پر پولیس اہلکاروں اور ٹیریٹوریل آرمی یونٹ کے درمیان معمولی اختلافات کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے۔
بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی داستان رقم ہو چکی ہے۔ عالمی میڈیا کو اب اس حوالے سے سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔