فیصل واووڈا کی مشکلات میں اضافہ

 فیصل واووڈا کی مشکلات میں اضافہ
کیپشن: Faisal vawda
سورس: Web desk

(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے فیصل واووڈا توہین عدالت کیس 5 جون کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے فیصل واووڈا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیے، سپریم کورٹ نے گذشتہ سماعت پر سینیٹر فیصل واوڈا اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔

فیصل واوڈا کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے ججز پر تنقید کرنے پر سپریم کورٹ نے 17 مئی کو ازخود نوٹس لے لیا تھا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ازخود نوٹس کی سماعت کے اختتام پر فیصل واوڈا کے علاوہ مصطفیٰ کمال کو نوٹس جاری کیے تھے۔ بینچ کے دیگر 2 ارکان میں جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر شامل ہیں۔

Watch Live Public News