(ویب ڈیسک)ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا فیصلہ، وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
کمی کا اعلان کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کے لئے رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے، وزیرِ اعظم نے وزارتِ خزانہ کو ہدایات کر دیں کہ پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے کی کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88پیسے کی کمی کی گئی ہے، وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا،نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے۔
قبل ازیں اوگرا نے ورکنگ میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے کمی کی تجویز دی تھی، ڈیزل میں 4 روپے 30 پیسے، لائٹ ڈیزل میں 5 روپے کمی کی تجویز کی پیش کی گئی تھی۔