ایل پی جی سستی ہو گئی، نوٹیفکیشن آگیا

ایل پی جی سستی ہو گئی، نوٹیفکیشن آگیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: اوگرا نے یکم جون سے ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے یکم جون 2024ء سے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) سستی کردی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 45 روپے 62 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔ ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2768 روپے 23 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے ایل پی جی 3 روہے 86 پیسے فی کلو سستی ہو گئی ہے۔ 

ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 234روپے 59 پیسے مقرر کر دی گئی۔

Watch Live Public News