پی ڈی ایم کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی

پی ڈی ایم کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی
لاہور ( پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی۔ یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ سب سے پہلے ہم سب کے لئے پاکستان کا مفاد مقدم ہے اور یہ مقدم رہے گا۔ افسو س کا مقام ہے کہ اپوزیشن جماعتیں موجودہ حالات میں بھی سیاسی دکانداری چمکا رہی ہیں۔ جلسے جلوسوں سے ملک کو آگے نہیں لے جایا سکتا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں انتشار کی کوئی گنجائش نہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کو ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیئے۔ اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ قومی مفادات سے متصادم ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔