موئثراقدامات کے باعث کورونا کیسز کا گراف گرنے لگا

موئثراقدامات کے باعث کورونا کیسز کا گراف گرنے لگا
لاہور ( پبلک نیوز) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے موئثراقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف گرنے لگا۔ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کےپرقابوپاسکتے ہیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کوروناکے 136 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ صوبہ بھر میں کورونا کےایکٹو کیسز کی کل تعداد 7,293 ہو گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 1 شہری جان کی بازی ہار گیا۔ گذشتہ روز کورونا وائرس سےہلاک ہونے والے ایک فرد کا تعلق لاہور سے تھا۔ صوبہ بھر میں کوروناکے باعث اموات کی کل تعداد 12,913 ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16,011 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 7,896,681 تشخیصی ٹیسٹ کئےجا چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کوروناکے 79 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز فیصل آباد اور اوکاڑہ میں6چھے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین اور بھکر میں کوروناکے 5 پانچ جبکہ ملتان میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سرگودھا، رحیم یار خان، جہلم اور ڈیرہ غازی خان میں کورونا کے 3تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسزکی مجموعی شرح 0.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں مثبت کیسزکی شرح 2.4 فیصد ریکارڑ کی گئی ہے۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 1.2 فیصد، راولپنڈی میں 0.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملتان میں کوروناوائرس کی 0.7 اور گوجرانوالہ میں 0.2 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں۔ انہوں نے ہداہت کی کہ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 25 اکتوبر تا 15 نومبر تک جاری رہنے والی ریچ ایوری ڈور مہم کے دوران پنجاب کی زیادہ سے زیادہ آبادی کوویکسن لگائی جارہی ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔