غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، وزیر اعلی محسن نقوی

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، وزیر اعلی محسن نقوی
لاہور: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ اس حوالے سے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن کے تناظر میں صوبہ پنجاب میں غیر قانونی غیر ملکی افراد کے انخلا کے لیے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی مدد کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ پنجاب میں غیر قانونی طور پر رہنے والے کسی بھی غیر ملکی سے نرمی نہیں برتی جائے گی۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی خود چلے جائیں، یکم نومبر سے غیر قانونی غیر ملکیوں کوواپس بھجوانے کے لیے تمام اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لیے مختلف اضلاع میں ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔