لاہور سیف سٹی کی مدد سے خاتون کو تھپڑ مارنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

پبلک نیوز: سیف سٹی نے خاتون کو تھپڑ مارنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کی رکشہ ڈرائیور سے کرایہ کے معاملے پر تکرار ہوئی۔ رکشہ ڈرائیو نے طیش میں آکر خاتون کو تھپڑ مار دیا۔

خاتون کی جانب رکشہ ڈرائیور پر گالم گلوچ اور بے ہودہ زبان استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ خاتون نے 15 پولیس ایمرجنسی نمبر پر کال کی۔

سیف سٹی ٹیم نے خاتون کی شکایت پر فورا پولیس کو موقع پر بھجوایا۔ سیف سٹی کیمروں سے ملزم کو ٹریس کیا اور گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

Watch Live Public News