اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملات ایک ہفتے تک مکمل ہو جائیں گے ، اگلے دو دن میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کا اعلان عمران خان کریں گے ۔ آزاد کشمیر تحریک انصاف پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی مکمل ہونے پر عمران خان اے جے کے اسمبلی سے خطاب کریں گے، کشمیر کو صوبہ بنانے کے پروپیگنڈہ میں کوئی حقیقت نہیں آزاد کشمیر پاکستان کی ریاست ہے اوررہےگی ، کشمیری عوام وزیراعظم عمران خان کے ہر فیصلہ پر لبیک کہیں گے۔ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پی ٹی آئی پورے ملک سمیت آزاد کشمیر میں متحد ہے اور رہے گی ، راجا فاروق حیدر نے تیرہویں اور چودہویں ترمیم کےحوالے سےکیا کھویا کیا پایا سب کچھ سامنے لایا جائے گا ، عمران خان کشمیرکو جتنا خودمختار کر رہے ہیں اتنا آج تک کسی نے نہیں کیا، عمران خان نے کہا وہ کشمیریوں کے سفیر ہیں اوربن کر دکھایا ۔