لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان نے وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے،دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تو انہوں نے مذہبی بنیاد پر الزام لگانے پر معذرت کرتے ہوئے کہا میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کو گزشتہ روز ناسازی طبیعت کی وجہ سے ہسپتال منتقل کرنا پڑا، انہیں دل میں تکلیف ہوئی تھی ، نذیر چوہان جب ہسپتال پہنچے تو ان کی شاید ہمت جواب دے چکی تھی کیونکہ وہ کئی دنوں میں جیل میں تھے۔ نذیر چوہان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ” گزشتہ دنوں شہزاد اکبر صاحب کو میں نے کہا تھا کہ اگر ان کا کسی قادیانی گروپ سے تعلق ہے تو وہ وضاحت کریں تو ان کا بیان پہلے بھی آیا اور اب بھی آگیا ہے کہ وہ ختم نبوت ﷺ پر یقین رکھتے ہیں۔ https://twitter.com/Umar_Khan10/status/1421564221272334343 نذیر چوہان نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ شہزاد اکبر نے وضاحت کر دی کہ وہ پیارے کریم آقا ﷺ کو خاتم النبین مانتا ہوں، تو میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے اپنا عقیدہ واضح کر دیا ہے، میں کسی شخص کو نہ کافر کہتا ہوں اور نہ مجھے کافر کہنا کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میری اس بیان کی وجہ سے شہزاداکبر صاحب کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں ان سے معذرت خواہ ہوںاور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کو اور ان کے بچوں کو سلامت رکھے،