(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے میڈیا چینلز کی غیر مشروط معافی قبول کر لی، میڈیا چینلز کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی ختم کر دی گئی۔
میڈیا پر فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی کی عدلیہ مخالف پریس کانفرنس کا معاملہ ، سپریم کورٹ نے میڈیا چینلز کی غیر مشروط معافی قبول کر لی اور میڈیا چینلز کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی ختم کر دی گئی۔
ٹی وی چینلز نے معافی نامہ نشر کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔پی بی اے نے یقین دہانی کرائی کہ ٹی وی چینلز خود احتسابی کا عمل بھی بہتر بنائیں گے ڈیلے مکینزم بھی یقینی بنایا جائے گا، پریس کانفرنس میں کی گئی توہین آمیز باتیں بھی دوبارہ نشر نہیں ہونی چا ئیں تھیں۔
چیف جسٹس نے سماعت کا حکمنامہ لکھوا دیا۔حکمنامےمیں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز نے یقین دہانی کرائی خود احتسابی کا عمل بہتر بنایا جائے گا، ٹی وی چینلز نے معافی نامہ نشر کرنے کی یقین دہانی کرائی، ٹی وی چینلز نے 28 جون کے حکمنامے کے متعدد پیراگراف پرائم ٹائم میں نشر کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ ؎ ٹی وی چینلز نے یقین دہانی کرائی غلط خبریں دینے والوں کیخلاف کارروائی بھی ہو گی، پیراگراف بارہ سے سولہ تک پرائم ٹائم میں نشر کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، پیراگراف جھوٹ کی ممانعت سے متعلق اسلامی تعلیمات کے ہیں۔