پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،یکم اگست2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،یکم اگست2021
وزیراعظم عمران خان کی سندھ میں لاک ڈاؤن لگانےکی مخالفت،خطاب میں کہا، لاک ڈاؤن لگاکرمعیشت کوکسی صورت تباہ نہیں کرنا،سخت فیصلوں سےغریب مر جائےگا،بھارت کی طرح یہاں بھی ملک بندکردیتےتوبڑی تباہی آتی،ملک بھرمیں تین کروڑلوگوں کوویکیسین لگاچکےہیں کورونا کی چوتھی لہر خطرناک ہے، تیزی سے بڑھ رہی ہے، کوروناکا بھارتی ویرینٹ انتہائی تیزی سے پھیلتا ہے، اسدعمر کہتے ہیں ٹارگٹڈ طریقے سے بندشیں عائد کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو پریشانی نہ ہو، صوبوں کے ساتھ مشاورت کرکے کل وزیراعظم کو سفارشات پیش کریں گے، 3 ہزار موبائل یونٹس گھر گھر جاکر ویکسین لگارہی ہیں، ویکسین خریداری کےلیے 200 ارب روپے رکھے ہیں ویکسی نیشن کرانے سے ہی کورونا کی چوتھی لہر سے نکل سکیں گے، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ ہفتے یومیہ2 سے ڈھائی ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہورہے تھے، جو5 ہزار سے بھی بڑھ گئے ہیں، اسلام آباد اور ایبٹ آباد سمیت ملک کے مختلف اسپتالوں پر کورونا کے باعث دباؤ بڑھ رہا ہے پاکستان میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے،مثبت کیسز کی شرح8 اعشاریہ82 تک جاپہنچی،24 گھنٹوں کے دوران5 ہزار 26 نئے کیس رپورٹ،مزید 62 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار 422 ہوگئی، 69 ہزار 756 مریض زیرعلاج، 3ہزار 208 کی حالت تشویشناک ہے کراچی سمیت سندھ بھر میں9 روزہ لاک ڈاؤن کا دوسرا روز، پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم،ٹیکسی، رکشہ، چنگچی سمیت چھوٹی ٹرانسپورٹ سے بھی پابندی اٹھالی گئی،پبلک ٹرانسپورٹ کو ویکسینیشن سینٹر تک جانے کی اجازت، کھانوں کی ہوم ڈیلیوری پر وقت کی پابندی ختم کردی گئی

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔