ویب ڈیسک: افغانستان میں خواتین کے لیے پہلا جم کھول دیا گیا ہے جہاں پر خواتین فٹنس و صحت کی بہتری اور ورزش کے لیے آتی ہیں۔ طالبان کے بڑھتے اثرورسوخ کے باوجود ایسا اقدام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جم کھلنے کی وجہ سے ایک طرف خواتین خوش ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ طالبان کی بڑھتی ہوئی پیش سے تشویش کی لہر بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس حوالے سے خواتین خائف بھی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قندھار میں یہ جم کھولا گیا ہے۔ اس میں ورزش کی غرض سے صرف خواتین آتی ہیں۔ جم میں ٹرینر بھی خواتین ہی رکھی گئی ہیں۔ خواتین ٹرینرز اس حوالے سے کافی پُرجوش ہیں اور خوش بھی۔ جم میں کام کرنے اور ورزش کرنے والی خواتین افغان حکومت اور طالبان میں امن مذاکرات پر تذبذب کا شکار بھی ہیں۔ کیونکہ ان مذاکرات میں خواتین کے حوالے سے ہونے والے فیصلے مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔