بارشیں صرف آج نہیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

بارشیں صرف آج نہیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
کیپشن: بارشیں صرف آج نہیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے آج سے 6 اگست کے دوران ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا، کشمیر میں بارشیں متوقع ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی ،لاہور ، گوجرانوالہ ،گجرات، جہلم ، شکر گڑھ اور بھمبر آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں جمعہ اور گلگت بلتستان میں ہفتے کی رات سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

گزشتہ روز لسبیلہ ، واشک، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔

مزید برآں مانسہرہ میں مہانڈری کے مقام پر پل بہہ جانےسے شاہرہ کاغان بند ہے جب کہ سیاحوں کے وادی کاغان آنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔

این ڈی ایم اے کا الرٹ:

این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون کا سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔ طوفانی بارشوں سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، شانگلہ، کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

بونیر، بنوں، کرم، وزیرستان، ڈی آئی خان، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی اور شمال مشرقی پنجاب کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ڈی جی خان، راجن پور، سلیمان اور کیرتھر رینج میں ہل ٹورنٹس سیلابی صورتحال کا باعث بن سکتے ہیں۔

موسلا دھار بارش اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔

فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔ بارش ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ 

بالائی خیبر پختونخواہ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ ذیلی ادارے الرٹ رہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ متعلقہ ادارے ضروری مشینری کی پہلے سے تعیناتی کو یقینی بنائیں۔ خطرے سے دوچار علاقوں میں انتظامی عملے کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

مقامی انتظامیہ دریا کے کناروں اور نالوں کے قریب مکینوں کو پانی کے بہاؤ میں متوقع اضافے کے بارے میں آگاہ کریں۔ انخلاء کے منصوبوں کے مطابق نشیبی اور سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں میں بروقت انخلاء میں سہولت فراہم کریں۔

 عوام الناس سے التماس ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔ بجلی کے کھمبوں اور کمزورتعمیرات سے دور رہیں۔ آبی گزرگاہوں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں گاڑی چلانے یا  پیدل چلنے سے گریز کریں۔ سیاحوں اور مسافروں سے درخواست ہے کہ دوران سفر محتاط رہیں۔ سفر کرنے سے پہلے موسم اور راستوں کے حالات کا جائزہ لیں۔

محکمہ موسمیات نے نئے مون سون سسٹم کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ طاقتورمون سون ہواؤں کا سلسلہ 2اگست سے راجستھان(بھارت)اوربحیرہ عرب سے سندھ پراثراندازہوگا۔3اگست سے5اگست کے درمیان کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تھرپارکر،بدین،سجاول،حیدرآباد،مٹیاری،ٹنڈومحمد خان،ٹنڈوالہیارخان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 2اگست کودیہی سندھ کے جیکب باد،شکارپور،قمبرشہدادکوٹ،کشمور،لاڑکانہ،شہیدبے نظیرآباد سمیت دیگرگرج چمک کچھ مقامات پرموسلادھاربارشوں کا امکان ہے۔3اگست سے6اگست کے درمیان خیرپور،میرپورخاص،عمرکوٹ،نوشہروفیروز،گھوٹکی،سکھرسمیت دیگرمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

Watch Live Public News