اسموگ سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری،محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی 

اسموگ سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری،محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی 
کیپشن: اسموگ سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری،محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی 

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے اسموگ سے ستائے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جو سموگ اور آلودگی میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق میانوالی، خوشاب، سرگودھا،گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور اور سیالکوٹ میں تیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں بھی مطلع ابرآلود رہے گا اور مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔ پنجاب میں مری، گلیات اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ ہلکی برف باری بھی ممکن ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ یہ تمام تبدیلیاں موسم کی صورت حال کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

دوسری جانب مظفرآباد اور گردونواح میں   بارش جبکہ بالائی نیلم اور مکڑا پر برف بری کا سسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

موسم سرما کی پہلی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ شہریوں نے سردی کے باعث گرم ملبوسات نکال کر زیب تن کرلیے۔

محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ اگلے 12 گھنٹے تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر:

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی صبح سویرے لاہور کا پہلا نمبر  ہے۔

لاہور میں اسموگ کے تدارک کے لیے ٹریفک پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات نہ کرنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کا شہر میں داخلہ بند کردیا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھی بند کردیا ہے۔

رواں ماہ کے دوران دھواں چھوڑنے والی 780 گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا۔

Watch Live Public News