بشری  بی بی کی اڈیالہ جیل میں بدتمیزی کیخلاف درخواست پر اعتراض ختم، کل سماعت ہوگئی

بشری  بی بی کی اڈیالہ جیل میں بدتمیزی کیخلاف درخواست پر اعتراض ختم، کل سماعت ہوگئی

(ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی اڈیالہ جیل میں دھکے دینے اور بدتمیزی  کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا اور  درخواست کو کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے بشری بی بی کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی ۔

بشری بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رجسٹرار آفس ہماری ہر درخواست پر اعتراض لگا رہا ہے، اب رجسٹرار آفس نے یہ اعتراض عائد کیا ہے کہ درخواستراولپنڈی بینچ سے سامنے دائر کی جائے۔بعد ازاں  عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا ۔

درخواست گزار کے وکیل نے  موقف اختیار کیا کہ بشری بی بی کے ساتھ اڈیالہ جیل عملے کی جانب سے بد تمیزی کی گئی ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ آئی جی جیل خانہ جات سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل اور لیڈی پولیس کے خلاف ایکشن لیں۔

 درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کسی دوسرے جھوٹ مقدمے، کیس یا انکوائری میں گرفتاری سے بھی روکے۔

Watch Live Public News