جماعت اسلامی کا چاروں صوبائی دارلحکومتوں میں دھرنے دینے کا فیصلہ

جماعت اسلامی کا چاروں صوبائی دارلحکومتوں میں دھرنے دینے کا فیصلہ
کیپشن: Jamaat-e-Islami protest
سورس: web desk

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی نےعوامی دھرنے کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ، جماعت اسلامی نے چاروں صوبائی دارلحکومتوں میں دھرنے دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق جماعت اسلامی  کا دھرنے کے پلان سی سے متعلق اجلاس ہوا جس کی  اندرونی کہانی سامنے آگئی،اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کی،اجلاس میں صوبائی امراء جماعت اسلامی سمیت تمام قیادت نے شرکت کی، جماعت اسلامی نے عوامی دھرنے کے 14 اگست تک کے تمام انتظامات مکمل کرلئے۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق کل سے کراچی میں جماعت اسلامی دھرنا دے گی، جماعت اسلامی چند روز بعد پشاور لاہور اور کوئٹہ میں دھرنے دے گی،صوبائی ہیڈ کوآرٹرز کے بعد ڈویژنل لیول پر احتجاج شروع کیا جائے گا، جماعت اسلامی کےسیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے پلان سی سے متعلق تصدیق کی۔

قیصر شریف کا کہنا تھا جماعت اسلامی نےدھرنے کی 14 اگست تک کی تیاری کرلی ہے، جماعت اسلامی کا دھرنا پرامن ہے اور رہے گا،حکومت کو آئی پی پیز کے معاہدوں پرنظرثانی کرنا پڑےگی۔

Watch Live Public News