معروف کامیڈین سردار کمال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

معروف کامیڈین سردار کمال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
کیپشن: Sardar Kamal funeral prayer
سورس: web desk

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں معروف کامیڈین سردار کمال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں شوبز سے تعلق رکھنےوالے افراد اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

تفصیلات کےمطابق لوگوں کو ہنسانے اور خوشیاں بکھیرنے والے پاکستان کےمعروف کامیڈین سردار کمال کی نماز جنازہ مدنی مسجد بٹالہ کالونی میں ادا کی گئی، اہل علاقہ سمیت ساتھی اداکار نماز جنازہ میں شامل ہوئے، ناصر چنیوٹی، نسیم وکی، آغا ماجد نے اکرم اداس، سخاوت ناز ، ہنی البیلا لیگی رہنماووں شفیق گجر اور اعجاز ورک بھی شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ 30 جولائی 2024 کو سردار کمال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ،ان کی عمر 58 برس تھی، سردار کمال شوبز انڈسٹری میں ملنسار ہنس مکھ کے طور پر جانے جاتے تھے ،سردارکمال کے سوگواروں میں بیوہ، 2بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں،اداکار کی وفات کی خبر سنتے ہیں انکے اہلخانہ، رشتہ داروں اور چاہنے والوں کی بڑی تعداد انکے آبائی گھر ستیانہ روڈ پہنچے۔

سردار کمال 1966 میں لائل پور ( فیصل آباد)کے ستیانہ روڈ پر واقع محلہ شریف پورہ میں پیدا ہوئے ،ان کا اصل نام محمد سردار تھا وہیں پر سٹیج ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا پھر فن کی خاطر لاہور آئے اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ، سردار کمال کو شوبز کی دنیا کے لوگ پیار سے دارا بابو بھی کہتے تھے۔

سردار کمال نے سینکڑوں سٹیج ڈراموں، فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا، ان کا شمار انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں ہوتا تھا،انہوں نے افضال احمد، قوی خان، سہیل احمد، عمر شریف، امان اللہ سمیت اپنے وقت کے نامور سٹیج اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔

Watch Live Public News