بانی پی ٹی آئی  کی  اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت ، مغربی ملک کو اہم پیغام

بانی پی ٹی آئی  کی  اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت ، مغربی ملک کو اہم پیغام

 (ویب ڈیسک ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مغربی ممالک کو پیغام دیا ہے،مغربی ممالک کو نظر نہیں آرہاغزہ میں قتل عام ہورہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے  اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر افسوس کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے مغربی ممالک کو پیغام دیا ہے، مغربی ممالک کو نظر نہیں آرہاغزہ میں قتل عام ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، اسرائیل آج ہر قدم غلط اٹھاتا ہے اور اس کو روکنے والا کوئی نہیں، سب ممالک مل کر فلسطین میں امن قائم کریں۔

اپوزیشن لیڈر   نے کہا کہ  5 اگست صوابی شام 4 بجے بڑا جلسہ ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی خاطر آپ نے ثابت کرنا ہے مقبول ترین پارٹی ہے، وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی میزبانی میں جلسہ کریں گے،  فوج عوام میں سے ہوتی ہے، فوج اور عوام کے درمیان خلیج ن لیگ والے بڑھا رہے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ  ہمارے سوشل میڈیا ٹیم کے لوگ ہیں، روف حسن کو سی ٹی ڈی کی تحویل میں رکھا گیا ہے،ان پر الزام ہے کہ 3 لاکھ روپے دے کر بارود پی ٹی آئی کے دفتر میں رکھا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو الائنس ہم بنا رہے ہیں اور آئندہ دنوں میں ہم گرینڈ الائنس بنائیں گے، خیبر پختونخواہ، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو اس الائنس میں شامل کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ   بانی پی ٹی آئی کا ناجائز طور پر گرفتاری کے خلاف جلسہ کیا جائے گا ، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی اور ورکرز کے لیے ہم نے آواز اٹھائی ہے ، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ کے لوگوں کو کہتے ہیں آئیں جلسے میں شامل ہوں ۔

اسد قیصر  نے کہا کہ  ہم چاہتے ہیں ملک آئیں اور قانون کے مطابق چلے، جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف جاری دھرنے اور مطالبات کو اسپورٹ کریں گے ، حکومت نے مہنگائی کر کے غریب کی کمر کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔

Watch Live Public News