(ویب ڈیسک ) ڈی پی ورلڈ کے وفد نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کااظہار کیا۔
ڈی پی ورلڈ( DP World) کے اعلیٰ وفد نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا۔ ڈی پی ورلڈ دوبئی کی ایک بڑی اور شہرہ آفاق فرم ہے ۔
یوجراج نرائن کی قیادت میں ڈی پی ورلڈ کے اعلیٰ حکام نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ڈی پی ورلڈ نے کراچی پورٹ اور پیپری کے درمیان کوریڈوربنانے میں سرمایہ کاری کی خواہش کااظہار کیا۔
ڈی پی ورلڈ نے ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل اعتماد کااظہار کیا ۔
ڈی پی ورلڈ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات کو دریافت کرنے کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا ۔
ڈی پی ورلڈ نے پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر میں مشترکہ منصوبوں کی تلاش اور سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا۔