ویب ڈیسک: پاکستان نے آئی ایم ایف کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد سود ادا کردیا ،یہ رقم پاکسانی کرنسی میں 1004 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔
دستاویز کے مطابق 30 سالوں میں آئی ایم ایف سے تقریبا 29 ارب ڈالر قرض لیا گیا،30 سالوں میں 21 ارب 72 کروڑ ڈالر سے زائد قرض واپس کیا گیا، گزشتہ 4 سالوں میں آئی ایم ایف سے 6 ارب 26 کروڑ ڈالر سے زائد قرض لیا۔
چار سالوں میں آئی ایم ایف کو 4 ارب 52 کروڑ 85 لاکھ ڈالر قرض واپس کیا گیا،چار سالوں میں آئی ایم ایف کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد سو ادا کیا گیا۔