سردیوں میں روزانہ ادرک کا دودھ پینے کے فوائد

سردیوں میں روزانہ ادرک کا دودھ پینے کے فوائد
لاہور: (ویب ڈیسک) سردیوں کے موسم میں قوت مدافعت بہت کمزور ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے نزلہ، زکام یا وائرل فلو جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں ادرک کا استعمال ہمارے جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ ادرک کا استعمال کیسے کریں ادرک کو کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے، جیسے کھانے میں، چائے میں، دودھ وغیرہ میں۔ اگر آپ ادرک کا دودھ پی سکتے ہیں تو یہ بہت اچھا ہے۔ ادرک کو دودھ میں ملا کر پینا بہت فائدہ مند ہے کیونکہ یہ سوزش میں کمی کرتا ہے اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ ادرک کے فوائد اور استعمال ادرک اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات سے بھرپور ہے۔ اگر آپ کے معدے میں کسی قسم کا مسئلہ ہے تو ادرک کا دودھ پینے سے آرام مل سکتا ہے۔ ادرک کا دودھ درد کے مسئلے میں بھی کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ جن لوگوں کو پیٹ کے مسائل جیسے قبض، پیٹ میں درد، تیزابیت، ایسڈ ریفلکس ہو، ایسے افراد ادرک کا دودھ پی سکتے ہیں۔ ادرک فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جس کی وجہ سے قبض بھی ختم ہوتی ہے۔ ادرک کا دودھ سر درد کا علاج سر درد میں ادرک پینے سے فائدہ ہو سکتا ہے، اس کے لیے آپ 5 گرام خشک ادرک کا پیسٹ 50 ملی لیٹر دودھ میں ملا کر پی لیں۔ یہ شدید سر درد کو ٹھیک کرتا ہے۔

Watch Live Public News