سموگ کی صورتحال، پنجاب حکومت کا وقتی طورپرپابندیاں ختم کرنے کا اعلان

سموگ کی صورتحال، پنجاب حکومت کا وقتی طورپرپابندیاں ختم کرنے کا اعلان
صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ مارکیٹیں، ریسٹورنٹس اور کاروباری ادارے کل اورپرسوں معمول کے مطابق کھلیں گے، تعلیمی ادارے تدریسی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔ سموگ کی صورتحال کے تناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پرپنجاب حکومت نے سموگ کے حوالے سے وقتی طورپرپابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ مارکیٹیں،بازار، ریسٹورنٹس اور کاروباری ادارے کل اورپرسوں معمول کے مطابق کھلیں گے۔ تعلیمی ادارے تدریسی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔ سرکاری و نجی سکولوں میں موسم سرماکی تعطیلات 18دسمبرسے شروع ہوں گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہاکہ اگلے ہفتے سموگ کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اورسموگ کی صورتحال کے تناظر میں اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔