نیو دہلی ( پبلک نیوزز) بھارتی کامیڈین کپل شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، بھارتی میڈیا اجنسیز کی مطابق کپل شرما کے ہاں سوموار کی صبح کو دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور بچے کی پیدائش کا اعلان کپل شرما نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر کیا ہے۔بھارت کے مقبول ترین شو '' دی کپل شرما شو'' کے میزبان کپل شرما کا بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج صبح ہمارے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور بیٹے کی ماں گنی چھتراہ اور بیٹا بالکل ٹھیک ہیں۔ کپل شرما کا مزید کہنا تھا کہ کہ آپ تمام تر لوگوں کے پیار، محبت اور دعاؤں کا بے حد شکریہ۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل کپل شرما نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کے ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اور اسی وجہ سے وہ اپنا شو عارضی طور پر بند کر رہے ہیں۔
Watch Live Public News
ایڈیٹر
احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔